مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ لاہور زمان پارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں ہجوم کو ایک قوم بنتے دیکھ رہا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ ظالم کے آگے سر نہ جھکانے کا درس ہمیں حضرت امام حسین ع نےدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوف کے بت کو پاش پاش کرنے کا درس ہم نےحضرت امام حسین ع سے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے یزید کے خلاف قیام کیا اور کوفہ کے لوگوں کو معلوم تھا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام حق پر ہیں لیکن یزید کے ظلم و ستم اور خوف کی وجہ سے انہوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کا ساتھ نہیں دیا جس کی وجہ سے آخر تک وہ پچھتائے اور ظلم و ستم کی چکی میں پستے رہے۔
عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ کربلا میں رونما ہوا اور اگر کوفہ کے لوگ اس وقت حضرت امام حسین علیہ السلام کا ساتھ دیتے اور حق والوں کی صفوں میں شامل ہو جاتے تو حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب، شہید نہ کئے جاتے اور یہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ غلام قوم کوئی بڑا کام نہیں کر سکتی، زندہ قوم ہی اوپر جاتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کو تباہ کیا ان کے پیسے باہر پڑے ہیں، مجھے عوام کے جذبے اور جنون کا احساس ہے۔