مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی پہلے سے متوقع دورے پر جمعہ (3 مارچ) کی شام تہران پہنچیں گے۔
اس دورے کے دوران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے اور ان ملاقاتوں میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے آج بروز بدھ اعلان کیا کہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان متنازعہ مسائل حل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن مسائل میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ سینٹری فیوجز نے (معاہدوں کی) تعمیل نہیں کی یا (یورینیم) کے ذرات پائے گئے ہیں، کو حل کر کے فائل بند کردی گئی اور یہ ثابت ہوا کہ کوئی خاص انحراف نہیں ہے۔