مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے روسی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ وزیر خارجہ امیر عبداللہیان رواں مارچ میں ماسکو کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے پارلمینسکایا گیزیٹا کے پریس سینٹر میں ایک ویڈیو انٹرویو میں کہا کہ ماسکو اور تہران کے درمیان سیاسی تعلقات بتدریج ترقی کر رہے ہیں اور روز بروز مضبوط ہو رہے ہیں۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ہمسایہ ہونے اور بین الاقوامی سطح پر ایک جیسے نقطہ نظر کے اشتراک کی بنیاد پر ہمارے سیاسی تعلقات ہر روز بتدریج ترقی کر رہے ہیں اور مضبوط ہو رہے ہیں۔
اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا تھا کہ امیر عبداللہیان عنقریب روس کا دورہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور روس توانائی کی عالمی منڈی میں توازن قائم کرنے کے حوالے سے فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔