شامی زلزلہ زدگان کے لیے ایران کی جانب سے انسان دوستانہ امداد سے لدا ہوا 13 واں ہوئی جہاز ہفتے کے روز  شام کے شمال مغربی شہر حلب کے ایئرپورٹ پہنچا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حلب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل سلمان نواب نوری نے کہا کہ اب تک اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے 13 طیاروں کے ذریعے 387 ٹن انسان دوستانہ امداد شام کے تین ایئرپورٹس تک پہنچائی گئی ہے جسے شامی حکام کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے دوران حلب میں اترنے والا یہ طیارہ شمال مغربی شام کے متاثرین زلزلہ کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ساتواں امدادی طیارہ ہے۔ طیارہ اپنے ساتھ 12 ٹن امدادی سامان لے کر حلب پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طیارے کی کھیپ میں کھانے پینے کی اشیاء اور پاؤڈر والا دودھ شامل ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے تین فضائی امدادی کھیپیں دمشق، تین کھیپیں لاذقیہ اور چھ دیگر کھیپیں حلب بھیجی گئی تھیں جن کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

درایں اثنا متعدد ممالک نے شام کے لیے اپنی امداد بھیج رہے ہیں اور اب تک امداد لے کر آنے والے طیاروں کی تعداد 200 سے زیادہ ہوچکی ہے۔