ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو ان کے ملک کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے نام ایک پیغام بھیجا جس میں انہیں اور کویتی عوام کو ان کے قومی دن کی مبارکباد پیش کی۔

آیت اللہ رئیسی نے اپنے پیغام میں شیخ الجابر الصباح کی صحت و سلامتی اور کویتی عوام کی عزت عافیت کے لیے دعا کی۔