مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہےکہ یونانی عوام نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے دورہ یونان کے خلاف مظاہرہ کیا۔ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن یونان کے شہر ایتھنز پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق، لوگوں کی ایک بڑی تعداد ایتھنز شہر کے وسط میں موجود امریکی سفارت خانے کے باہر جمع ہوگئی اور امریکی وزیر خارجہ کے دورہ یونان کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کے سامنے ' گو امریکہ ، گو نیٹو ' کے نعرے لگائے، انھوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرلکھا تھا 'امریکہ اور نیٹو کی جانب سے شامی عوام کو پہنچنے والے نقصان کو بند کرو، یونان کو امریکہ کے خطرناک منصوبوں سے دستبردار ہونا چاہیے، یونان میں غیر ملکی فوجی اڈے بند کرو'۔ مظاہرین نے علاقائی تناؤ کو بڑھانے والے امریکہ اور نیٹو کے متعدد اقدامات کی مذمت کی۔