مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1روپے17 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی۔
سی پی پی اے نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی ہے۔ نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کی جائے گی۔
سی پی پی اے کی درخواست کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔