پاکستانی سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی پولیس پرحملہ انٹیلیجنس کی ناکامی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہےکہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ شہری مراکز میں دہشت گردی میں اچانک اضافہ انٹیلیجنس کی ناکامی  اور انسداد دہشتگردی کے لیے ریاست کی غیر فعال حکمت عملی کو ظاہر کرتا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پولیس آفس پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ایک مرتبہ پھر ہماری بہادر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔