اپنے دورہ چین پر روانگی کے موقع پر صدر رئیسی نے کہا کہ مختلف شعبوں میں مفاہمت کی 20 یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے پیر کی رات تین روزہ دورہ چین پر روانہ ہونے سے قبل تہران کے مہرآباد بین الاقوامی ائیرپورٹ پر گفتگو میں کہا کہ یہ دورہ دوست ملک چین کے صدر کی دعوت پر کیا جارہاہے۔ دورے کے دوران ایران چین 25 سالہ اسٹریٹجک معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے وسیع تعلقات ہیں تاہم ماضی میں جتنا دونوں ملکوں کی صلاحیت دوطرفہ تعلقات کی سطح کو بالخصوص اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے تھا، اس سے غفلت برتی گئی اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے اس وقت ہم سے اس سلسلے میں بہت پیچھے ہیں۔

یاد رہے کہ آج رات صدر رئیسی سیاسی اور اقتصادی حکام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اور اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی سرکاری دعوت پر بیجنگ جا رہے ہیں۔یہ آیت اللہ رئیسی کا گزشتہ ڈیڑھ سال میں دسواں غیر ملکی دورہ ہے۔