ایرانی اور عراقی وزرائے خارجہ نے فون پر بات چیت کے دوران دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی پورٹ کے مطابق، عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین اور حسین امیر عبداللہیان کے درمیان فون پر ہونے والی گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماوں نے پابندیوں کے خاتمے کے معاہدے سے متعلق اقدامات پر بھی مشاورت کی۔

عراقی وزیر خارجہ نے امیر عبداللہیان کو بغداد کے دورے کی دعوت بھی دی۔