مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ صدر «شی جن پھنگ» کی دعوت پر ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی 14 فروری بروز منگل کو چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق،دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ اور آیت اللہ رئیسی ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے رہنما باہمی تعلقات اور مشترکہ دلچپسی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے، اور ایران چین تعلقات کی ترقی کے لئے منصوبہ بندی کریں گے ۔
رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ رئیسی کا صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔
آیت اللہ رئیسی چینی نئے سال کے موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔