مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین سینیٹ پاکستان صادق سنجرانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی دن کے موقع پر ہمسایہ و برادر اسلامی ملک ایران کی مجلس شوریٰ، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔
چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون خوش آئند ہے اور پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے خواہشمند ہیں، ہمارے تعلقات کی بنیاد مذہبی ، ثقافتی و تاریخی مماثلتوں پر ہے۔