پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر نے کہا کہ امریکا داعش کی سرپرستی کر رہا ہے اور ملک میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ہونا چاہئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ چین اور روس سے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوں، لیکن خطے میں پاکستان، ایران اور افغانستان کے مضبوط تعلقات ترجیح اول ہونے چاہئیں، امریکا داعش کی سرپرستی کر رہا ہے اور ملک میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ہونا چاہئے، پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں فوجی آمروں، سیاسی جمہوری شخصی حکمرانوں نے اسلام، آئین اور تمام قوانین سے انحراف کیا، آج پاکستان بدترین سیاسی، علاقائی، اقتصادی، اخلاقی، تہذیبی، سماجی بحرانوں سے دوچار ہے، اسلام ہی ہمارے مسائل کا حل ہے، جاگیردار، وڈیرے، چوہدراہٹیں، مال و دولت کی بنیاد پر سیاست پر مسلط دھڑے قومی سلامتی کے لیے ڈیتھ وارنٹ بن گئے ہیں، جیکب آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی، شفاف و غیرجانبدارانہ انتخابات اور مقتدر طبقہ اپنے آپ کو آئین و قانون اور ضابطوں کا پابند بنائے گا تو ملک خوشحال اور مستحکم ہوگا۔