ایران میں بااثر خواتین کی پہلی بین الاقوامی کانگریس کے خصوصی اجلاس میں، ایران میں "بااثر خواتین کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن'' کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی خواتین کمیٹی میں ایران کی رکنیت کی منسوخی سے ایک ماہ گزرنے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت میں خواتین کے شعبے میں ایک اہم سربراہی اجلاس جاری ہے جس میں 90 ممالک کی بااثر خواتین موجود ہیں۔

ایران میں بااثر خواتین کی پہلی بین الاقوامی کانگریس 20 ​​جنوری کو تہران کی سربراہی ہال میں منعقد ہوئی جس میں ایران کی جانب سے بااثر خواتین کی ایک بین الاقوامی ایسوسی ایشن کے قیام کی تجویز پیش کی گئی اور متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے۔