اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر مظالم نہ رک سکے، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں آج ایک اور فلسطینی کو شہید کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ غاصب اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر مظالم نہ رک سکے، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں آج ایک اور فلسطینی کو شہید کردیا۔ سولہ روز میں قابض فوج پندرہ فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے حلحول کے علاقے میں چالیس سالہ فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کیا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی کو اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کرنے کا الزام لگا کر شہید کیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں رواں ماہ اسرائیلی فوج پندرہ فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے جبکہ گذشتہ سال اسرائیلی فوج نے دو سو فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔