پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان 33 نشستوں پر پارٹی امیدوار ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 34 اراکین کے استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ایوانِ زیریں کے ان اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی تمام نشستوں پر الیکشن لڑے گی۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 33 نشستوں سے پارٹی کے انتخابی امیدوار ہوں گے۔