مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولادت حضرت زہرا (س) کے موقع پر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان اور بزم علم و ادب بلتی کے زیر اہتمام حسینیہ بلتستانیہ قم میں بلتی زبان میں طرحی محفل مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں قم کے نامور بلتی شعراء نے دیئے گئے طرحی مصرے " خدا رنید یری ہرمنگ بیانہ فاطمہ زہرا(س)" پر بہترین کلام پیش کرکے سامعین سے دادو تحسین حاصل کی۔
اس موقع پر حجۃ الاسلام نادم شگری ،احمد حسین ضمائری، حجۃ الاسلام امتیاز مہدوی ، مولانا شکور شاکری، حجۃ الاسلام کاچو یوسف، مولانا کاچو اظہر، مولانا کاظم حسنی، مولانا عنایت شریفی ،مولانا ذیشان جوادی اور مولانا سید فضل شاہ نے اپنا کلام پیش کیا۔
محفل میں موجود علمائے کرام نے شعرا ء کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات سے بھی نوازا۔
مشاعرے سے قبل مولانا بشارت امامی، مولانا مختار ثقفی اور دیگر مداحان نے بھی بارگاہ حضرت زہرا (س) میں حاضری دی اور محفل کا اختتام جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے دعائیہ کلمات سے ہوا۔
اس موقع پر نظام کے فرائض مولانا کاچو اظہر اور مولانا احمد ضمائری نے انجام دئیے۔