مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر کہا ہے کہ شہید جنرل سلیمانی کی شہادت کے کیس کی پیروی کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں، لیکن بدقسمتی سے امریکہ اور مغربی ممالک قانونی رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ایران اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے شہید قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث 60 امریکی اہلکاروں کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کی تجدید کے لیے مذاکرات کے دوران امریکیوں نے بلیک لسٹ کیے گئے اپنے اہلکاروں کو فہرست سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔