مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی خبری ایجسنی اسپوتنک نے خبر دی ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے کے بہانے "نیٹو اتحاد کا ایشیائی ورژن" تشکیل دے رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان نے شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل اجلاس کے دوران کہا کہ 2022 میں امریکہ نے پے در پے مختلف قسم کے جوہری حملے کے آلات جنوبی کوریا کو بھیجے اور شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ فوجی دباؤ ڈالا۔
انہوں نے مزید کہا کہ در عین حال امریکہ جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ ہمہ جانبہ سہ فریقی تعاون کی طرف بڑھ رہا ہے اور ساتھ ہی "اتحاد کو مستحکم کرنے" کے جھنڈے تلے نیٹو کے ایشیائی ورژن کی طرز پر ایک نیا فوجی اتحاد بنانے کے لئے بری طرح تگ و دو میں لگا ہوا ہے۔
کم جونگ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پیانگ یانگ کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
خیال رہے کہ شمالی کوریا حالیہ مہینوں میں شدت کے ساتھ میزائل تجربات میں مصروف ہے۔ پیانگ یانگ نے 2022 میں تقریباً 40 میزائل تجربات کیے اور تقریباً 70 میزائل فائر کیے جن میں ایک بین البراعظمی بلیسٹک میزائل (نومبر میں) بھی شامل تھا۔ یہ سرگرمیاں خطے میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ مشقوں کے جواب میں کی گئیں۔