اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔ درخواست میں رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم اور تحریک انصاف کے علی نواز اعوان کو فریق بنایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی انٹرا کورٹ اپیل پر ڈائری نمبر لگایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات آج ہونے تھے جنہیں الیکشن کمیشن نے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا تھا۔ تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن آج ہفتے کو ہی کرانے کا حکم دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باجود شہر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔