اجراء کی تاریخ: 30 دسمبر 2022 - 20:16

پاکستان بھر میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا اورشہریوں کیلئے روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 100 روپے مزید مہنگا ہوکر 2500 سے 2600 روپے  ہوگیا۔ رواں ہفتے میں آٹے کے 20 کلوتھیلےکی قیمت میں200 روپےکا اضافہ ہوا۔پشاور میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 300 روپے کا اضافہ ہوا اور فائن آٹا 2600 سے 2700 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

کراچی میں ایک کلو آٹے کی قیمت 130  روپے کلو ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزير اطلاعات شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہےکہ سندھ میں آٹا 65 روپے فی کلو فراہم کی جارہاہے اور روزانہ سوالاکھ خاندانوں کو یہ آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔