مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی دختر گرامی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شب شہادت کی مناسبت سے امام خمینی امام بارگاہ میں پیر کی رات رہبر انقلاب اسلامی اور عوام کی کچھ تعداد کی شرکت سے مجلس منعقد ہوئی۔
حجۃ الاسلام و المسلمین رفیعی نے مجلس سے خطاب کیا۔ انھوں نے تشریح حقائق کے جہاد اور اس کی ضروریات کے موضوع پر گفتگو کی اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے زمانے کے خاص حالات میں تشریح کے جہاد میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔
انھوں نے کہاکہ آج بھی تشریح کا جہاد معاشرے کی ایک ضرورت ہے اور اس سلسلے میں دینی مدارس، علمائے دین، اساتذہ، میڈیا اور بالخصوص قومی میڈیا کا کردار بہت ہی اہم اور مؤثر ہے۔
اس مجلس میں اسی طرح جناب محمود کریمی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مصائب بیان کیے اور نوحہ و مرثیہ پڑھا۔