امریکہ میں موسمِ سرما کا بدترین طوفان جاری ہے، بم سائیکلون نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے، خون جماتی ہواؤں اور برف باری سے مختلف حادثات میں اب تک 34افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اے بی سی نے یہ خبر دی ہےکہ امریکا میں سرد ہواؤں، برفباری کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد دم بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، نیویارک سب سے زیادہ برف باری سے متاثر ہوا ہے جبکہ شہر بفیلو میں 43 انچ تک برف پڑی ہے، بفیلو شہر کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کل تک کے لیے بند ہے اور امریکا بھر میں 3 ہزار پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی شہر اٹلانٹا، شکاگو، ڈینور اور نیویارک کے ایئرپورٹس پر ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب نیشنل ویدر سروس کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں ڈیڑھ لاکھ افراد اور متعدد کاروباری علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال منقطع ہے۔