مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر پٹرولیم جواد اوجی نے وزراء کونسل کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کارکردگی کے لحاظ سے ہم یومیہ 30 لاکھ بیرل تیل کی پیداواری لائن تک پہنچ چکے ہیں جبکہ نیشنل آئل کمپنی اور آئل انڈسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی کوششوں سے ہلکے تیل کی پیداواری صلاحیت بھی 2 لاکھ بیرل یومیہ تک بڑھ گئی ہے۔
ایران کے وزیر پٹرولیم نے زور دے کر کہا کہ ایرانی تیل بہترین اور اعلی کوالٹی کے تیلوں میں سے ایک ہے اور دنیا میں اس کے بہت سے صارفین اور خریدار ہیں۔ در نتیجہ ہماری ہلکے تیل کی پیداوار کی حد میں 2 لاکھ بیرل یومیہ اضافہ ہوا ہے۔