بھارتی اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا بحران کا مہاراشٹر کی انتظامیہ کا تجربہ ہے۔ مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے دور میں کورونا کی صورت حال کو بہت اچھی طرح سنبھالا گیا تھا۔ کورونا کے نئی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سب کو یکجا ہوکر کوشش کرنے کی ضرورت ہے، اس کے لیے ریاستی حکومت کو کورونا کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
اجیت پوار کے اس مطالبے کا مثبت جواب دیتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ دیوندر فڈنویس نے حکومت کے ذریعے فوری طور پر ایک ٹاسک فورس قائم کیے جانے کی اطلاع دی۔ اجیت پوار نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے کورونا پوری دنیا میں تباہی مچائے ہوئے ہے۔ چین میں ایک بار پھر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے چین میں دوبارہ لاک ڈاؤن کرنا پڑا ہے۔ اس پس منظر میں حکومت کو بتانا چاہئے کہ ریاست میں کیا احتیاطی تدابیر اور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔