مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے آج پیر کے روز تہران ڈائیلاگ فورم کے تیسرے اجلاس کی سائڈ لائن پر قطر کے نائب وزیر خارجہ برائے علاقائی امور محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ملاقات کی اور انہٰں قطر کے قومی دن کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد کو اسلامی ممالک کے لیے باعث فخر اور اعزاز قرار دیا۔
ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور اور پابندیوں کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے اور فروغ دینے کے لیے دونوں ملکوں کے عزم و ارادے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ قطر کے نائب وزیر خارجہ اس وقت ایران میں موجود ہیں جہاں وہ ایک اعلی سطحی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں جو تہران ڈائیلاگ فورم کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے لیے ایران آیا ہوا ہے۔