ایران کے وزیر خارجہ نے اپنی بیلجیئم ہم منصب کے ساتھ فون پر بات چیت میں ایران اور بیلجیئم کے درمیان دیرینہ تعلقات کو دو طرفہ تعمیری مذاکرات اور تعامل کو جاری رکھنے کے لیے موزوں بنیاد قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے منگل کی شام کو بیلجیئم کی وزیر خارجہ حاجا لحبیب کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور اہم دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 امیر عبداللہیان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور بیلجیئم کے درمیان دیرینہ تعلقات کو دو طرفہ تعمیری مذاکرات اور تعامل کو جاری رکھنے کے لیے موزوں بنیاد قرار دیا۔

بیلجیئم کی وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کی تاریخ کی اہمیت اور خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رابطوں کا جاری رہنا اور ایران کی حقیقتوں سے آگاہ رہنا حالات کی صحیح تفہیم پیدا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ 

دونوں رہنماوں نے گفتگو کے تسلسل میں قونصلر امور سمیت دوطرفہ تعلقات کے ایجنڈے کے اہم ترین امور پر تبادلہ خیال کیا۔