ایران اور بھارت کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر گفتگو میں باہمی دلچسپی کے بعض علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اور ان کے بھارتی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر نے باہمی دلچسپی کے بعض علاقائی اور بین الاقوامی امور تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ تعلقات کے ایجنڈے میں شامل امور کا بھی جائزہ لیا۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے تہران اور نئی دہلی کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے دو طرفہ معاہدوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

بھارت کے وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات اور تعاون کی اچھی سطح کا ذکر کرتے ہوئے تہران اور نئی دہلی کے درمیان دو طرفہ اور بین الاقوامی تعاون کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔