مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں مسلح شخص نے ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں ہونے والے رہائشیوں کی میٹنگ کے موقع پر فائرنگ کر کے 3 خواتین کو ہلاک اور 4 افراد کو زخمی کر دیا، فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا۔
روم سے اطالوی میڈیا کے مطابق 57 سالہ مسلح شخص نے مقامی اپارٹمنٹ ایسوسی ایشن کے ارکان پر فائرنگ کی۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔