ایرانی صدر کے ایگزیکٹو معاون نے کہا کہ آیت اللہ رئیسی سنندج میں پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے لیے کل صوبہ کردستان جائیں گے اور علماء، عمائدین اور عوام سے ملیں گے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی 13ویں حکومت کے ایگزیکٹو نائب صدر محسن منصوری نے آج کابینہ کے اجلاس کی سائڈ لائن پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل صدر رئیسی سنندج کو پانی کی فراہمی کا منصوبہ جو کہ اس شہر کے لوگوں کے دیرینہ مسائل میں سے ایک تھا کا افتتاح کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آیت اللہ رئیسی صوبہ کردستان کے علماء اور عمائدین سے بھی ملیں گے اور صدر مملکت کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوگا۔