مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وزیراعظم کے دفترکووزارت دفاع کی جانب سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری موصول ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سمری میں پانچ نام موجود ہیں۔وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں اہم تعیناتی سمیت اہم امور پر غور کیا جا رہا ہے۔
نئے آرمی چیف 29 نومبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف چھ سال فرائض انجام دینے کے بعد 29 نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔
سینیارٹی لسٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس ، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید میں سے کوئی بھی آرمی چیف اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔