مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، عراقی ذرائع نے منگل کے روز شفق نیوز کو بتایا کہ ایرانی قدس فورسز کے کمانڈر جنرل قاآنی ایک غیر اعلانیہ دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے عراقی حکام سمیت صدر عبداللطیف جمال رشید اور عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جنرل قاآنی آج صبح بغداد پہنچے تاہم انہوں نے عراقی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ جنرل قاآنی نے ملاقات کے دوران، عراقی نئی حکومت کے لیے تہران کی حمایت پر زور دیا اور عراقی صدر اور وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق، جنرل قاآنی نے آج شیعہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی اور عراق کی سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔