ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے جرمن ہم منصب کے ایران کے بارے میں "اشتعال انگیز، مداخلت پسندانہ اور غیر سفارتی" بیان پر ردعمل کا اظہار کیا اور برلن کو خبردار کیا کہ ایران "متناسب اور فیصلہ کن" ردعمل دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک کے ایران مخالف موقف کی مذمت کی۔

امیر عبداللہہیان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں جرمن وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ محترمہ جرمن وزیر خارجہ! اشتعال انگیز، مداخلت پسندانہ اور غیر سفارتی موقف پختگی اور دانشمندی کی علامت نہیں جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جرمنی چاہے تو مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بات چیت کا انتخاب کرے یا تصادم کا راستہ اختیار کرے۔ ہمارا جواب متناسب اور فیصلہ کن ہوگا۔

خیال رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب جرمن وزیر خارجہ نے یورپی یونین سے ایران پر نئی پابندیاں لگانے مطالبہ کیا۔