مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے دوران ایران کے وزیر پیٹرولیم جواد اوجی نے بتایا کہ چالیس ارب ڈالر مالیت کا یہ سمجھوتہ روس کی سب بڑی کمپنی گاز پروم کے ساتھ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سمجھوتے کے تحت گاز پروم کمپنی ایران کے انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے گی۔
وزیر پٹرولیم کا کہنا تھاکہ ایران مختلف ملکوں کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ گیس کے تبادلے کے معاملات کو بھی آگے بڑھا رہا ہے۔
انہوں نے ملک میں ایل این جی کے کارخانے کی تعمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چونتیس ہزار ارب کیوبک میٹر ذخائر کے پیش نظر ایل این جی کمپلکس کا قیام ضروری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ انرجی سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں ایران اور روس کے درمیان تعاون میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔