ایران کی قومی ساحلی فٹ بال ٹیم اتوار کو دبئی میں ہونے والے فائنل میں برازیل کو شکست دے کر 2022 کے بین البراعظمی بیچ ساکر کپ کی چیمپئن بن گئی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی ساحلی فٹبال ٹیم نے اتوار کے روز 2022 کے بین البراعظمی بیچ سوکر کپ کے فائنل میں برازیل جیسے بڑے حریف کو 2-1 سے شکست دی۔اس سے قبل ایران نے ٹورنامنٹ کے گروپ بی میں پیراگوئے، امریکا اور جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ سیمی فائنل میں میزبان متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر برازیل کے خلاف فائنل کھیلنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

اس جیت کے ساتھ ایران نے 2016 کپ کے فائنل میں برازیل کی ٹیم کے خلاف 6-2 سے شکست کا بدلہ لے لیا۔ 2022 میں چوتھی بار یہ ٹائٹل اپنے نام کر کے اب ایران ان عالموں مقابلوں میں روس کے برابر آگیا ہے جس نے بھی یہ ٹائٹل چار مرتبہ جیتا ہے۔ اس سے قبل پیراگوئے نے یو اے ای کو 4-1 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔