ایران کے وزیر خارجہ نے عباس علی کدخدائی کو اپنا مشیر اور جنرل قاسم سلیمانی کے قتل اور شہادت کے لیے خصوصی قانونی اور بین الاقوامی فالو اپ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے عباس علی کدخدائی کو ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اپنا مشیر اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل اور شہادت کی خصوصی قانونی اور بین الاقوامی فالو اپ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے حکم نامے میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ خدا پر توکل اور قانونی اور بین الاقوامی میدان میں وزارت خارجہ کی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے وہ دلوں کے سردار شہید سلیمانی کے حق کو ثابت کرنے اور لینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شہید سلیمانی کے قتل پر خصوصی قانونی اور بین الاقوامی فالو اپ کمیٹی کی سربراہی ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موجودہ سفیر محسن نذیری اصل کے کندھوں پر تھی۔