مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای بدھ کے روز امریکی سفارتخانے پر قبضے کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی طلباء سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اجلاس 13 آبان (4 نومبر) کی یاد میں کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ایرانی طلباء نے 1979 کے اسلامی انقلاب کے ابتدائی سالوں میں امریکی سفارت خانے (جاسوسی کے گڑھ) پر قبضہ کیا تھا۔
ایران میں ہر سال یہ دن ایک قومی دن کے طور منایا جاتا ہے اور اس دن رہبر معظم انقلاب خاص طور پر ایرانی طلباء سے ملاقات کرتے ہیں اور طلباء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہیں۔