مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نو منتخب وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے بغداد میں ایران کے سفیر محمد کاظم آل صادق سے ملاقات اور گفتگو کی۔ عراقی وزیر اعظم نے شیراز میں حضرت شاہ چراغ احمد بن موسی کاظم ﴿ع﴾ کے روضے پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماوں نے عراق اور ایران کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
ایران کے سفیر نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے انہیں عراق کی وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے اور نئی کابینہ کے لیے پارلمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
ملاقات میں عراق کے وزیر اعظم نے شیراز میں حضرت شاہ چراغ احمد بن موسی بن جعفر (ع) کے روضے میں گذشتہ بدھ کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی بھی مذمت کی۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عراقی حکومت اور عوام اس دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
انہوں نے پائیدار ترقی اور علاقائی استحکام کے فروغ میں دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر مزید زور دیا۔