مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اس ادارے کے خلاف باتیں کر رہا ہے جس نے اسے پالا پوسا، عمران نیازی نے افواج پاکستان پر حملے کیے جبکہ عظیم قربانیاں دینے والے ادارے کے خلاف زہر اگلا گیا۔
اسلام آباد میں یوٹیوبرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس کو وہ سپورٹ ملی کہ جتنی 75سالوں میں کسی کو نہیں ملی، جو سپورٹ اس کو ملی اس کا 20فیصد بھی ہمیں ملتی تو ملک راکٹ کی طرح اوپر چلا جاتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کی مفاد کیلئے عمران نیازی کی سپورٹ کیا، سپہ سالار نے یہی سوچا کہ ملک کی مفاد کی خاطر اس کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن عمران خان نے شہدا کی تضحیک کی اور شہدا کا مذاق اڑایا، دشمن بھی ایسی حرکت نہیں کرتے۔شہباز شریف نے کہا کہ ادارے نے خلوص کے ساتھ اس کو سپورٹ کیا کہ شاید اس طرح پاکستان کی حالت بہتر ہوجائے لیکن عمران خان نے 4سالوں میں کچھ بھی نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملکی سلامتی کے لیے خون دے رہی ہے لیکن کل ہندوستان نے پاکستان کا جو مذاق اڑایا، عمران نیازی نے کل جو باتیں کیں اس پر ہندوستان بغلیں بجا رہا ہے، اللہ تعالی عمران خان کے اس گناہ کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ادارے نے خلوص کے ساتھ اس کو سپورٹ کیا کہ شاید اس طرح پاکستان کی حالت بہتر ہوجائے لیکن عمران خان نے 4سالوں میں کچھ بھی نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملکی سلامتی کے لیے خون دے رہی ہے لیکن کل ہندوستان نے پاکستان کا جو مذاق اڑایا، عمران نیازی نے کل جو باتیں کیں اس پر ہندوستان بغلیں بجا رہا ہے، اللہ تعالی عمران خان کے اس گناہ کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت نے ملک کو دیوالیہ کر دیا تھا لیکن ہمارے اقدامات کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، آج دوبارہ عمران نیازی نے دھرنوں اور مارچ کا اعلان کیا ہے، میں نے ٹی وی پر سنا ان کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں کہ لاشیں گریں گی لیکن اس سے کس کا نقصان ہوگا؟ ملک کو نقصان ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کی وجہ سے آج مہنگی ترین گیس بھی ہمیں نہیں مل رہی، آج مہنگائی اور بے روزگاری ہے لیکن ہم دن رات مہنگائی پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ یہ شخص ملک کو ناقابل تلافی نقصان کو اپنی ذات سے بالا تر سمجھتا ہے، یہ کہتا ہے میں ہوں تو سب کچھ ،میں نہیں تو کچھ نہیں۔