عراق کے نو منتخب وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے باضابطہ طور پر مصطفی الکاظمی سے وزارت عظمی اور عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی ذمہ داری لے لی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، السومریہ نیوز نے خبر دی ہے کہ عراق کے نومنتخب وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے جمعے کے دن بغداد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران جس میں مصطفی الکاظمی بھی موجود تھے، باضابطہ طور پر وزیر اعظم اور عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی حیثیت سے اپنے کام آغاز کیا

السودانی نے تقریب کے بعد اپنے ٹویٹر پر لکھا کہ آج میں نے عراق کے سابق وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کی طرف سے وزارت عظمی اور عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کا عہدہ وصول کیا۔

واضح رہے کہ عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اپنی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی بلایا ہے جس کی صدارت وہ خود کریں گے۔