مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ بھارتی وزیراعظم مودی نے آج برطانیہ کے نئے وزیر اعظم رشی سنک سے فون پر بات کی۔ اس بات چیت کے دوران دونوں رہنماوں نے دونوں ممالک کے درمیان رشتوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کا اظہار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ہند نژاد رشی سنک بلا مقابلہ برطانیہ کے وزیر اعظم مقرر کیے گئے ہیں اور انھوں نے برطانیہ کو جلد از جلد معاشی بحران سے باہر نکالنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ہیٹ اسپیچ معاملے پر اعظم خان کو تین سال کی سزا سنائی گئی ہے جس کے بعد اعظم خان کے وکیل ونود یادو کا بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’ہم نے ابھی فیصلہ پڑھا نہیں ہے۔ لیکن ہم اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ ضمانت مل گئی ہے۔ اپیل فائل کرنے کے لیے ایک ہفتہ کا وقت ملا ہے۔‘‘