اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں اداروں مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان نے ہفتے کے شام صدراتی دفتر میں ایک مشترکہ اجلاس کے دوران ملک کے اہم ترین معاملات اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی، عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف ہفتے کی شام صدارتی دفتر میں ایک اہم ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق تینوں ریاستی اداروں کے سربراہان نے ملکی معیشت کے بڑھتے ہوئے رجحان کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ معاشی کے حوالے سے کام کرنے والوں کے تعاون سے تمام شعبوں بالخصوص کاروباری ماحول اور پیداواری مراکز میں نظم و نسق اور تحفظ کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ آج دشمن سائنسی و تحقیقی مراکز کی سرگرمیوں اور پیداواری اور عوامی خدمت کے ماحول کو متاثر کرنے اور ملک کی ترقی کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لہذا تمام اداروں اور محکموں کا فرض ہے کہ وہ حکومت کی پالیسیوں اور منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے تعاون اور تعامل کریں۔

خیال رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں اعلیٰ ملکی اداروں کے سربراہان باہمی ہم آہنگی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کے لئے معمول کے مطابق ہفتے کے روز ملاقات کرتے ہیں۔