پاکستانی سابق وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے خلاف راولپنڈی کے وکلاء نے ہڑتال کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز سے نقل کیاہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین اور پاکستانی سابق وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے فیصلے کے خلاف پنجاب بار کونسل کی کال پر راولپنڈی میں وکلاء نے ہڑتال کردی۔ ہڑتال کے باعث ججز چیمبرز میں موجود ہیں۔

وکلاء نے ضلع کچہری اور ہائی کورٹ میں عدالتوں کی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔وکلاء احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔وکلاء کی کم تعداد کچہری میں موجود ہیں۔ وکلاء کی ہڑتال کے باعث مقدمات کی بغیر سماعت کے نئی تاریخیں ڈالی جا رہی ہیں۔