مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ سارو گنگولی نے بی سی سی آئی کے 36 ویں بورڈ اجلاس میں عہدے سے علیحدگی اختیار کی، گزشتہ ہفتے حکومت نے روجر بنی کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
67 سالہ سابق کرکٹر روجر بنی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ انکے بیٹے اسٹوارٹ بنی بھی بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
قبل ازیں بی سی سی آئی کے صدر کے طور پر سارو گنگولی دوسری مدت کیلئے بھی کام جاری رکھنے کے خواشمند تھے تاہم سابق کرکٹر کو آئی پی ایل کی چیئرمین شپ کی پیشکش کی گئی تھی جو انہوں نے ٹھکرادی تھی۔دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ دوسری مدت کے لیے بی سی سی آئی کے سیکریڑی کیلئے نامزد کردیئے گئے ہیں۔
روجر بنی 1983 کے ورلڈکپ میں بھارت کو چیمپیئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، جس میں انہوں نے 8 میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔