مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیره سے نقل کیاہےکہ مقبوضہ فلسطین کے محلے الشیخ الجراح میں 18 فلسطینی غاصب صیہونیوں کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی ہلال احمرکے مطابق راس العامود کے محلے میں تین فلسطینی بچے صیہونیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے جن میں ایک شیرخواربچہ بھی شامل ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں کی حمایت سے غاصب آبادکاروں نے حوارہ نابلس میں فلسطینی دکانوں، کاروں اور املاک پر حملہ کرکے ان کو شدید نقصان پہنچایا۔
مقامی ذرائع کے مطابق فلسطینی مجاہدوں نے طولکرم میں غاصب صیہونی فوجیوں کی چوکی پرفائرنگ کی اور بحفاظت اس علاقے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس حملے میں ایک غاصب صیہونی فوجی کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
یہ فائرنگ کا واقعہ ایسے وقت ہوا ہے جب ذرائع ابلاغ نے صیہونی آبادکاروں کے علاقے بسگوٹ رام اللہ میں بھی فلسطینی مجاہدوں کی کارروائی کی خبر دی ہے۔