ایرانی شہری قدیم ایام سے صفر المظفر کے آخری دنوں میں اپنے شہر سے مشہد مقدس کی جانب پیدل سفر کرتے ہیں جس کا مقصد آٹھویں امام حضرت امام علی الرضا ﴿ع﴾ کی شہادت کے دن آپ کے حرم مقدس میں پہنچ کر آپ کو سلام عقیدت پیش کرنا اور عزاداری میں شریک ہونا ہوتا ہے۔

ہر سال بڑی تعداد میں ایرانی زائرین یہ پیدل سفر انجام دیتے ہیں۔راستے بھر میں زائرین کے لئے عوامی طور پر قیام و طعام کا بندوبست کیا جاتا ہے اور زائرین کے آرام کے لئے موکب لگائے جاتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق رواں سال کرونا وبا کے کم ہوجانے کی وجہ سے زائرین کی تعداد میں ۳۰ فیصد اضافہ ہوا ہے۔