مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرونا کی صورت حال میں بہتری آنے کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مشہد مقدس کا دورہ کیا۔
انہوں نے اس دورے کے دوران حضرت امام رضا علیہ السلام کی قبر مطہر سے غبار روئی کی رسم میں شرکت کی۔
رسم کی ادائیگی اور قبر مطہر سے غبار روئی کے لئے حرم کے خادمین اور علماء کی ایک تعداد بھی موجود تھی۔
ماہ محرم کے آخری ایام میں انجام دی گئی اس رسم کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا پھر زیارت جامعہ کبیرہ کی تلاوت اور آخر میں اہل بیت کے مصائب پڑھے گئے۔