مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اعلان کیا ہے کہ مذاکرات میں باقی ماندہ معاملات کے حل لئے ایران کے نقطہ نظر کے متعلق امریکہ کا جواب موصول ہوگیا ہے۔ اعلان میں کہا گیا کہ یورپی رابطہ کار نے آج ہونے والی بات چیت کے دوران امریکہ کا پیغام پہنچایا۔
ترجمان وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکی نقطہ نظر کا بغور جائزہ لینا شروع کردیا گیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اپنا جائزہ مکمل ہونے کے بعد یورپی رابطہ کار کو اس سلسلے میں اپنے نقطہ نظر سے مطلع کرے گا۔