تفصیلات کے مطابق عراقی سرحدوں سے متصل صوبہ خوزستان کے شہر رامشیر سے اربعین حسینی کے کاروان عشاق الحسین (ع) روانہ ہوگیا۔ کاروان میں شامل ہونے کے لئے ایران بھر اور صوبے کے مختلف شہروں سے لوگ رامشیر میں جمع ہوئے تھے۔ 

پیدل کاروان اربعین کے دن کربلا پہنچے گا جبکہ صوبہ خوزستان کے مختلف شہروں سے گزرتے ہوئے شلمچہ کے بارڈر سے عراق میں داخل ہوگا اور وہاں سے عراق کے اندر اپنا پیدل سفر جاری رکھے گا۔