ادارہٴ حج کے مقامات مقدسہ کی زیارات کے پلاننگ، رجسٹریشن اور روانگی کے جنرل مینیجر حمید رضا محمدی نے مہر کے نامہ نگار سے اربعین کی زیارت کے لئے اندراج کے متعلق کہا کہ اب تک اربعین کے رجسٹریشن پورٹل سماح پر تقریباً 17 لاکھ 40 ہزار افراد نے ابتدائی اندراج کیا ہے۔ اندراج پہلی ذی الحجہ سے ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس تعداد میں سے اب تک 3لاکھ 90 ہزار افراد نے اپنی رجسٹریشن مکمل کرلی ہے اور انشورنس کی رقم بھی جمع کروادی ہے جو 10 ستمبر (13 صفر) کے بعد مختلف دنوں میں عراق روانہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ زائرین کی اکثریت زمینی راستوں اور 6 باڈروں سے عراق روانہ ہوں گے جبکہ ایک مختصر تعداد ہوائی راستے سے جائے گی۔
زائرین کی ویکسینیشن کے حوالے سے حمید رضا محمدی کا کہنا تھا کہ زائرین کے ویکسین کی کم از کم دو ڈوز کا لگوانا لازمی ہے اور اگر دوسری ڈوز کو چھ مہینے ہوئے ہوں تو تیسری ڈوز بھی لگوانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ معمول کی رفت و آمد 6 ستمبر جاری رہے گی اور اس تاریخ کے بعد چونکہ اربعین کے ایام شروع ہوجائیں گے کاروانوں کی روانگی روک دی جائے گی جبکہ اربعین کے زائرین کی روانگی پہلی صفر سے شروع ہوجائے گی۔
مقامات مقدسہ کی زیارات کے پلاننگ مینیجر کا کہنا تھا کہ خود زائرین کے اظہار نظر کی بنیاد پر پہلی صفر سے ١١ ستمبر تک زائرین کی روانگی بڑھتی رہے گی اور اس تاریخ کو تعداد اپنی عروج ہوگی۔ ٦ سے ١١ سمتبر تک جانے والوں کی بھیڑ ہوگی اور ١١ کے بعد اس میں کمی واقع ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اربعین کے ایام میں روزانہ ایک لاکھ افراد مقامات مقدسہ کی زیارت کے لئے روانہ ہوگے۔